ڈومیلی موڑ جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب ٹرک کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق ایک زخمی
ریسکیو 1122 جہلم نے دونوں ڈیڈ باڈیز اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا
دینہ ( اقبال خان)ڈومیلی موڑ جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب ٹرک کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق ایک زخمی ۔
تفصیل کے مطابق دو افراد جی ٹی روڈ پر ریکوری وہیکل کی مرمت کے لئے کام کر رہے تھے کہ ٹرک کی زد میں آ گئے۔
ریسکیو 1122 جہلم نے دونوں ڈیڈ باڈیز اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں
عمران ولد شریف عمر 28 سال
کوثر ولد محمد عمر 26 سال شامل ہیں
جبکہ زخمی ہو ے والے شخص کا نام عدنان ولد مرتضیٰ عمر 24 سال ہے۔