مہنگے داموں اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے

اکتوبر کے مہینے میں 15027 چھاپے مارکر 1135 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر19 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے

0

 

 

 

جہلم( اقبال خان ): ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اکتوبر کے مہینے میں 15027 چھاپے مارکر 1135 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر19 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ ایک مقدمے کا اندراج اور 2 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی دوکاندار بار بار جرم کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بجھوانے کے ساتھ ساتھ اس کے کاروبار کو بھی سیل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.