جہلم سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ کی شفافیت اور عمل درآمد کے احتساب میں موجود خلا کی رپورٹ پیش کردی
جہلم ( بیورو چیف)جہلم سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ کی شفافیت اور عمل درآمد کے احتساب میں موجود خلا کی رپورٹ پیش کردی۔
سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (سی پی ڈی آئی) نے اپنے سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاؤنٹیبلیٹی (سی این بی اے) کے ذریعے اپنی "اسٹیٹ آف بجٹ ٹرانسپیرنسی رپورٹ (2025)” کے نتائج میڈیا بریفنگ کے دوران چکوال میں پارٹنرز سیٹیزن ریلیشن گروپ کی جانب سے شیئر کیے۔جس میں سیٹیزن ریلیشن گروپ کے چیئرمین راجہ نوبہار، منور منہاس سی او ہیلتھ آفس، ڈاکٹر ابرار حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلتھ آفس ، وجاہت صاحب ، مصطفی بٹ صاحب اور دیگر سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی اور زاہد محمود صاحب نے رپورٹ پیش کی ، رپورٹ میں مالی سال 2024-25 پر فوکس کیا گیا ہے، کیونکہ موجودہ مالی سال ابھی جاری ہے اور اس کا مکمل ڈیٹا سال کے آخر میں ہی دستیاب ہوگا۔
رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں بجٹ کی شفافیت محدود اور غیر مساوی ہے، عوام کی شرکت کمزور ہے اور احتساب میں خلا موجود ہیں۔ اہم بجٹ دستاویزات کو باقاعدگی سے عوام کے سامنے نہیں لایا جاتا، اور شہریوں کو بجٹ کی ترجیحات پر اثر انداز ہونے کا بہت کم موقع ملتا ہے۔ بریفنگ کے دوران. زاہد محمود نے کہا کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اگرچہ بجٹ وقت پر پیش کیے جاتے ہیں، لیکن پارلیمانی مشاورت کمزور ہے، بحث کے لیے محدود دن ہیں اور مناسب جانچ پڑتال نہیں کی جاتی۔ شفافیت کی سطح مزید کم ہو جاتی ہے جب عمل درآمد کے دوران حکومتیں بروقت اخراجات اور آڈٹ رپورٹیں شائع کرنے میں ناکام رہتی ہیں، جس سے مؤثر نگرانی محدود ہو جاتی ہے۔اس میں یہ بھی پایا گیا کہ پنجاب نسبتا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، اس کے بعد وفاقی حکومت ہے، جبکہ سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان پیچھے ہیں، حالانکہ مجموعی طور پر شفافیت کی سطحیں قابل قبول معیار سے کم ہیں۔سی پی ڈی آئی، سی این بی اے کے ذریعے، حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بجٹ کی معلومات بروقت شیئر کریں، عوامی شرکت کو مؤثر بنائیں اور مضبوط احتسابی نظام قائم کریں تاکہ عوام کا اعتماد اور حکمرانی میں بہتری آئے۔
سی پی ڈی آئی پاکستان بھر سے 101 اضلاع میں64 سول سوسائٹی تنظیموں کے نیٹ ورک سی این بی اے کے پلیٹ فارم سے ایک طویل مدت سے پاکستان میں وفاقی اور صوبائی بجٹ سے متعلق ریسرچ رپورٹیں شائع کرنے کے علاوہ بجٹ مشاورتوں اور مباحثوں کے انعقاد کے زریعے پاکستان میں بجٹ کو عوام امنگوں کا ترجمان بنانے اور بجٹ سازی کے مراحل کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
ڈاکٹر ابرار حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلتھ آفس نے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں،
مزید سیٹیزن ریلیشن گروپ کے چیئرمین راجہ نوبہار نے سب کا شکریہ ادا کیا۔