جہلم بلال ٹاؤن بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 73 سالہ بزرگ جاں بحق

0

جہلم ( اقبال خان)جہلم بلال ٹاؤن بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 73 سالہ بزرگ جاں بحق
تفصیل:
جہلم کے علاقے بلال ٹاؤن بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 73 سالہ پیدل چلنے والے بزرگ لوڈر رکشہ کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت محمد اقبال ولد مہر محمد دین کے نام سے ہوئی، جو کہ کوٹلی اللہ یار، کالا گجراں جہلم کے رہائشی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.