​الیکشن کمیشن پریس کلب دینہ کے زیر اہتمام الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات مکمل؛ تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب

0

​الیکشن کمیشن  پریس کلب دینہ کے زیر اہتمام الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات مکمل؛ تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب
​دینہ (رپورٹ: محمد اقبال خان) پریس کلب دینہ الیکشن باڈی ملک صداقت محمود کی  زیرِ صدارت الیکٹرانک میڈیا ونگ کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
​انتخابی عمل اور کمیٹی
​ان انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پریس کلب دینہ کے زیرِ انتظام ایک خصوصی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کی قیادت سینئر صحافی ملک صداقت محمود نے کی، جبکہ دیگر ممبران میں سید ذوالقرنین شاہ اور جنرل سیکرٹری پریس کلب افتخار احمد مغل شامل تھے۔ تمام مراحل کی نگرانی کمیٹی نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کی، جس میں کلب کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔سرپرست اعلی نثار احمد مغل کی خصوصی شرکت ۔
​نو منتخب عہدیداران کے نام
​الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق درج ذیل عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار پائے:
​چیئرمین: سید فرحان
​وائس چیئرمین: رانا شفاقت علی
​نائب صدر: سید امیر احمد شاہ
سینئر نائب صدر ساجد عاجز
​جنرل سیکرٹری: لیاقت علی مغل
​جوائنٹ سیکرٹری: مستنصر کیانی
​فنانس سیکرٹری: ذوالفقار کیانی
​انفارمیشن سیکرٹری: شاہزیب بٹ
​تقریب سے خطاب اور مبارکباد
​کامیابی کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب دینہ کے صدر ربنواز گوندل نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی اور کہا کہ "الیکٹرانک میڈیا کے عہدیداران بڑھ چڑھ کر محنت کریں اور صحافت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔”
​جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل اور انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان نے اپنے خطاب میں نو منتخب ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پریس کلب کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
​اس موقع پر سینئر صحافی اسد اعوان نے اتحاد و یگانگت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا راز اتفاق میں ہے، جبکہ ماجد آفریدی نے الیکٹرانک میڈیا ونگ کو پریس کلب دینہ کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔
​اختتامی کلمات
​تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران نے پریس کلب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافتی اقدار کی پاسداری کے لیے دن رات کام کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.