ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا چوکی سٹی دینہ کا دورہ

0

 

دینہ ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا چوکی سٹی دینہ کا دورہ

وزٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات، ریکارڈ اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،

ڈی پی او جہلم نے چوکی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی، نظم و ضبط اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں،

ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او جہلم

چوکی کی سطح پر موثر گشت، جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی اور فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے،جہلم پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.