مشیر صحت پنجاب، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیرِ صدارت نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں اہم انتظامی و طبی عہدوں پر بھرتیوں کے انٹرویوز کا باقاعدہ آغاز

0

لاہور: 25 اپریل 2026

مشیر صحت پنجاب، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیرِ صدارت نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں اہم انتظامی و طبی عہدوں پر بھرتیوں کے انٹرویوز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی قیادت میں جاری یہ انٹرویوز میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینے کی عملی مثال ہیں۔

سینئر ماہرین ڈاکٹر شجاعت علی، کرنل (ر) افتخار الحسن اور ڈاکٹر وارث فروکہ بھی پینل کا حصہ ہیں، جو امیدواروں کی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ادارے کو مضبوط اور مؤثر قیادت فراہم کرنا ہے تاکہ مریضوں کو جدید، معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.