وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی کی جہلم میں سیاسی سماجی ملاقاتیں
حمزہ اظہر کیانی نے پیراغیب میں خان ناصر اور علی خان کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
جہلم: ( اقبال خان)وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں زیرِ تعمیر ہاکی گراؤنڈ اور زیرِ تعمیر بی ایس بلاک کا معائنہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں، حمزہ اظہر کیانی کی پیراغیب میں سجاد کیانی کی رہائش گاہ آمد، جہاں سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پیراغیب، محلہ رشید آباد، محلہ صادق آباد روہتاس روڈ، محلہ حسن آباد اور مرزا آباد روہتاس روڈ کا دورہ کیا، جہاں سیوریج سمیت دیگر عوامی مسائل کا بغور جائزہ لیا اور فوری حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
حمزہ اظہر کیانی نے پیراغیب میں خان ناصر اور علی خان کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے راجہ اشتیاق اور راجہ سجاد کے والدِ محترم، معروف سماجی کارکن راجہ ضمیر مرحوم کے انتقال پر بھی فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔