ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم کی جانب سے ڈی ایچ ڈی سی ہال میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کی تعیناتی کے حوالے سے انٹرویو کی تقریب کا انعقاد
جہلم 🙁 راجہ نو بہار خان)محکمہ صحت حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم کی جانب سے ڈی ایچ ڈی سی ہال میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کی تعیناتی کے حوالے سے انٹرویو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواران کے لیے بیٹھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا اس کے علاوہ امیدواران کے ساتھ انے والے ان کے رشتہ داروں کے لیے 10 اور شامیانے لگا کر انتظام کیا گیا ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا انٹرویو کے لیے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کی امیدواران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ کیل اتھارٹی ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ائی ار ایم این سی ایچ کے علاوہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے نامزد کرتا خصوصی نمائندہ ڈاکٹر محمد شہزاد سرور نے خصوصی طور پر شرکت کی علاوہ عظیم سینیئر کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شمع راجہ نے بھی انٹرویو میں شرکت کی تمام امیدواران کے کاغذات کی سکروٹنی کے علاوہ باری باری کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا انٹرویو کے انتظامات انتہائی منظم طریقے سے کیے گئے صوبائی نمائندگان نے انتظامات کو خصوصی طور پر سراہا انٹرویو میں شامل ہونے والے امیدواران میرٹ لسٹ کی تشکیل دی گئی جو انٹرویو کو شفاف بنانے کے لیے نمایاں مقامات پر اویزاں کی گئی۔س سے زائد امیدواران نے انٹرویو میں حصہ لیا کامیاب امیدواران کے لیے میرٹ لسٹ کو حتمی شکل دی گئی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں 134 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کی اسامیاں ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں 64 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کی تقرری کی گئی اور اب دوسرے مرحلے میں یہ تعداد ایک سو تین سے زائد تک جا پہنچی ہے انہوں نے عوام کی طرف سے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کی تقرری میں دلچسپی کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری صاحبہ کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر ڈی ایچ ڈی سی حال جہلم میں مڈ وائفری سکول کی دی گئی ہے جس میں صبح شام کی 50 50 نشستیں رکھی گئی ہیں۔اور اس سائنس سبجیکٹ خصوصی طور پر بیالوجی میں کامیاب میٹرک کی طالبات خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور ان لائن پورٹل پر اپلائی کر رہے ہیں چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کو بڑھا کر 30 اپریل تک کر دیا گیا ہے اور مئی سے کامیاب طالبات کی کلاسز کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔