نیشنل ہائی وے حکام کی غفلت؛ بوڑھا جنگل جی ٹی روڈ خونی شاہراہ میں تبدیل، انسانی جانیں داؤ پر لگ گئیں

موٹر سائیکل حادثہ میں ایک خاتون سیمت چار نوجوان زخمی

0

​نیشنل ہائی وے حکام کی غفلت؛ بوڑھا جنگل جی ٹی روڈ خونی شاہراہ میں تبدیل، انسانی جانیں داؤ پر لگ گئیں
​دینہ (اقبال خان): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی۔ جی ٹی روڈ پر واقع بوڑھا جنگل کا مقام حادثات کی آماجگاہ بن گیا، جہاں سڑک پر موجود گہرے گڑھوں کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک المناک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
​حادثے کی تفصیلات
​تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ بوڑھا جنگل کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی اور بڑے بڑے گڑھوں کے باعث دو تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ موقع پر ریسکیو 1122 کی امد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ یہاں سے گزرنا موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے۔
​انتظامیہ کی خاموشی اور عوامی احتجاج
​اہلِ علاقہ اور مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام کو بارہا مطلع کرنے کے باوجود سڑک کی مرمت کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ سڑک کے بیچوں بیچ موجود گڑھے نہ صرف گاڑیوں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو رہا ہے۔
​حکام سے اپیل
​اہلِ علاقہ نے چیئرمین این ایچ اے (NHA) اور آئی جی موٹروے پولیس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ:
​”اگر بوڑھا جنگل کے مقام پر روڈ کی فوری مرمت اور پیچ ورک نہ کیا گیا تو یہاں کسی بھی وقت کوئی بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر انتظامیہ نے اپنی آنکھیں نہ کھولیں تو مستقبل میں ہونے والے کسی بھی بڑے حادثے کی تمام تر ذمہ داری نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر عائد ہوگی۔”
​عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کا سفر محفوظ بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.