پنجاب حکومت نے اکثریتی ووٹ سے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 منظور کر لیا

0

لاہور ڈیسک

 

پنجاب حکومت نے اکثریتی ووٹ سے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 منظور کر لیا

اس بل کے تحت مردوں اور خواتین دونوں کے لیے کم از کم شادی کی عمر 18 سال مقرر

‏پنجاب اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادی کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے، جس کے تحت کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

‏نئے قانون کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد اگر کم عمر سے نکاح کریں تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا اس کے علاوہ والدین یا سرپرست اگر ایسی شادی میں معاونت کریں تو ان کے لیے بھی سزائیں مقرر کی گئی ہیں

‏چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ یہ قانون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچیوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

‏انہوں نے بتایا کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 سے 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی، جس کا مقصد کم عمری کی شادی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.