جنرل اظہر محمود کیانی (مشیر صحت برائے وزیر اعلیٰ پنجاب) اور ایم این اے بلال اظہر کیانی (وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز) کی خصوصی کاوش محلہ اسلام پورہ کو قبرستان کی جگہ الاٹ
جہلم ( اقبال خان)ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے محلہ اسلام پورہ کے قبرستان کی توسیع کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سات کنال اور تیرہ مرلہ زمین موجودہ قبرستان کے لیے وقف کرنے کے احکامات جاری کیے، جس سے علاقے کے دیرینہ تدفینی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اس موقع پر اس علاقے کی دو اہم اور قومی سطح کی شخصیات جنرل اظہر محمود کیانی (مشیر صحت برائے وزیر اعلیٰ پنجاب) اور ایم این اے بلال اظہر کیانی (وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز) کی عوامی خدمات اور ترقیاتی وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، اور اگلا ٹارگٹ انشاءاللہ جہلم کے دیہی علاقوں میں قبرستان کی فراہمی کے لئے ہو گا جس پر کام تیزی سے جاری ہے
اسی طرح چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی کوششیں بھی نمایاں رہیں جنہوں نے اہل علاقہ کی آواز کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچایا اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
اہل علاقہ نے جنرل اظہر محمود اور بلال اظہر کیانی کے جہلم میں اس عوام دوست اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔۔۔۔۔