کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا دورہ ضلع جہلم، بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن ہمراہ موجود تھے

0

جہلم (اقبال خان) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا دورہ ضلع جہلم، بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کے دورہ ضلع جہلم کے موقع پر جاری بیوٹیفکیشن اسکیم اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن ہمراہ موجود تھے جبکہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بازاروں کی تزئین و آرائش، سڑکوں کی بحالی و خوبصورتی، صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی بہتری اور شہری ماحول کو مزید خوبصورت بنانے سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ افسران نے جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیشرفت، درپیش مسائل اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہری خوبصورتی کے منصوبوں کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ تمام بیوٹیفکیشن منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات کی تزئین و آرائش میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری خوبصورتی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.