تھانہ ڈومیلی میں سرکاری سیل توڑنے پر پٹرول پمپ مالک اور منشی کے خلاف مقدمہ درج
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں المعصوم پٹرولیم کے خلاف قانونی شکنجہ کس دیا گیا۔
سوہاوہ (محمد نبیل حسن):اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں المعصوم پٹرولیم کے خلاف قانونی شکنجہ کس دیا گیا۔تفصیلات کیمطابق 12 مئی 2026 کو پیمانہ چیک نہ کرانے پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے المعصوم پٹرولیم ڈومیلی کو موقع پر سیل کر دیا تھا۔ پمپ انتظامیہ نے چند ہی گھنٹوں بعد مبینہ طور پر سرکاری سیل توڑ کر پٹرول کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی۔سرکاری احکامات کی سنگین خلاف ورزی اور قانون شکنی پر تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ نمبر 148/26 درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی مندرجہ ذیل دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے(سرکاری ملازم کی فرائض کی انجام دہی میں مداخلت)،(سرکاری حکم کی عدولی)،(سرکاری مہر یا سیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کےتحت درج کیاگیا،مقدمہ پمپ مالک ملک وحید ولد ملک شفیق اور منشی منیر کیخلاف درج کیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، سرکاری اختیارات میں مداخلت اور سیل توڑنا ایک سنگین جرم ہے جس پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔