جہلم ( اقبال خان)پنجاب بار کونسل کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے لیے ’اینٹی کرپشن کمیٹی‘ کا قیام
لاہور: پنجاب بار کونسل کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین راؤ محمد اشرف خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے لیے نئی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران کے نام درج ذیل ہیں:
چیئرمین: شیخ ولید رزاق (ایڈووکیٹ)
وائس چیئرمین: جناب شفاعت قیوم (ایڈووکیٹ)
سیکرٹری: جناب جبران طارق گوندل (ایڈووکیٹ)
کمیٹی ممبران:
کمیٹی میں بطور ممبران جناب حسن فاروق، راجہ فواد، چوہدری امیر، شیخ محمد توقیر، جناب محب رضا، چوہدری سہیل ساجد اور میاں حمزہ ایڈووکیٹس کو شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کی نقول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم، جیل سپرنٹنڈنٹ جہلم، پنجاب بار کونسل کے ممبر جناب حسن عباس ہمدانی اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کو معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔
اس کمیٹی کا مقصد وکلاء برادری اور متعلقہ شعبوں میں بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانا