دوران کھدائی ایک شخص کنویں میں گر گیا ۔ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی اس کو زندہ سلامت نکال لیا گیا
عوامی حلقوں کا ریسکیو 1122 کی ٹیم کو خراج تحسین
جہلم ( اقبال خان )دوران کھدائی ایک شخص کنویں میں گر گیا ۔ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی اس کو زندہ سلامت نکال لیا گیا ،عوامی حلقوں کا ریسکیو 1122جہلم کی ٹیم کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص کے کنویں میں گرنے کی اطلاع تھی جس پر ریسکیو 1122نے فوری طور پر رسپانس کیا ۔
جہلم مدینہ ٹاؤن نزد حسن پلازہ ایک شخص کنویں کی کھدائی کے دوران گر گیا۔ ریسکیو ذرائع
ریسکیو 1122 جہلم نے کنویں کے ملبے تلے دبے ہوئے شخص کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے با حفاظت باہر نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع
متاثرہ شخص کا تعلق ڈھوک فردوس جہلم سے ہے۔ ریسکیو ذرائع
متاثرہ شخص کا نام شیراز عظمت ولد محمد اکرم عمر 55 برس ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے ریسکیو 1122 کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ریسکیو کی ٹیم ہمہ وقت اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے جزبہ سے سرشار تیار رہتی ہے