پنجاب کا ثقافتی کھیل اکھاڑہ بیل ڈھینگری عرس الحاج پیر سید امیر علی شاہ بھرٹہ گاؤں میں انعقاد، جس میں پاکستان کے نامور بیلوں کی 55جوگیں اپنا فن کا مظاہرہ کیا
دینہ ( سید امیر شاہ)پنجاب کا ثقافتی کھیل اکھاڑہ بیل ڈھینگری علاقہ کا انعقاد عرس الحاج پیر سید امیر علی شاہ بھرٹہ گاؤں میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور بیلوں کی 55جوگیں اپنا فن کا مظاہرہ کیا
اکھاڑہ بیل ڈھینگری پنجاب کے ثقافتی کھیلوں میں سے ایک دلچسپ کھیل ہے جس کو خاص طور پنجاب اور کشمیر کے لوگ پسند کرتے ہیں عرس پیر سید امیر علی شاہ بخاری کے موقع پر اکھاڑہ بیل ڈھینگری کا انعقاد کیا گیا اکھاڑہ بیل ڈھینگری کے مہمان خصوصی صدر دینہ الیکٹرانک میڈیا رب نواز گوندل ، حاجی غلام جعفر ، راجہ مبارک کیانی ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، راجہ افرا سیلاب تھے ، مشتاق حسین برگٹ،پہلوان احسان کیانی۔احتشام کیانی تھے پنجاب اور کشمیر سے آئے ہوئے 55بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا اور مقررہ وقت کا حدف پورا کرنے کے لیے خوب جوہر دکھائے اور شائقین سے داد وصول کی ،پہلا انعام حاجی نائب چکسواری آذاد کشمیرHONDA125بمعہ خوبصورت ٹرافی۔دوسرا انعام ماسٹر چوہدری جہانگیر گجر کٹاریاں HONDA 100بمعہ خوبصورت ٹرافی۔تیسرا انعام چوہدری رازق چکسواری HOMDA CD70بمعہ ٹرافی صبح سے شروع ہونے والا اکھاڑہ بیل ڈھینگری شام عصر کو اختتام پزیر ہوا ، جیتنے والے بیلوں کے مالکان کو موٹر سائیکل ، نقعد کیش کے علاوہ شیلڈ دی گئیں شائقین نے بہترین کھیل کے منعقد ہونے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب اور کشمیر کے اس ثقافتی کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے بیل مالکان کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے.تمام زمیندار بھائیوں کو پیر سید مرتضی علی شاہ بخاری کی جانب سے پگ پیش کی گئی۔