منگلا روڈ اندرون شہر دوکانداروں کی اجارہ داری۔ ٹریفک جام معمول، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ڈی ایس پی ٹریفک منگلا روڈ ٹریفک جیم کے حوالے سے عملہ کی تعداد میں اضافے کا عوامی مطالبہ

0

 

 

 

 

 

جہلم (جرار حسین میر سے)منگلا روڈ پر اندرون شہر دوکانداروں کی اجارہ داری ، منگلا روڈ پر دوکانداروں نے موٹر سائیکل اسٹینڈ بنا لیے ،ریڑھی بانوں کا علیدہ قبضہ ،فٹ پاتھوں پر دوکانداروں نے اسٹال سجا رکھے ہیں پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات ، منگلا روڈ اندرون شہر رکشاوں کی بھرمار ،منگلا روڈ ،روڈ کم اور موٹر سائیکل و رکشہ اسٹینڈ کی شکل اختیار کر چکا ہے ،ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا منگلا روڈ جو کہ ہیوی ٹریفک کے لیے بند تھی اس پر منگلا روڈ پر موجود دکانداردن کو بڑی گاڑیوں سے مال انلوڈ کراتے ہیں جس کی وجہ سے منگلا روڈ ہر وقت ٹریفک جام نظر اتی ہے متعدد دفعہ نشاندہی کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں لیڈیز ٹریفک پولیس کو تعینات کیا گیا مگر ان کو بھی اپنی خوشگپیوں میں شامل کر لیا جبکہ ہر وقت مین چوک میں اپنی محفل لگائے مصروف نظر اتے ہیں۔ منگلا روڈ پر چند مخصوص بڑی دکانوں پر اکثر بے شمار گاڑیاں پارک ہوئی نظر اتی ہیں جو ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کرتی ہے اس منگلا روڈ پر تحصیل دینہ کے 50 سے 60 گاؤں اور میرپور ازاد کشمیر کہ لوگ شاپنگ کے لیے اتے ہیں ان کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کسی وقت اگر کسی حادثے کی صورت میں کسی ایمبولنس کار کو منگلا روڈ سے گزرنا پڑ جائے توٹریفک اس قدر جام ہوتی ہے کہ مریض کی موت یقینی ہے سیاسی سماجی مذہبی اور شہری حلقوں نے اعلی حکام ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم سے اس صورتحال پر ایکشن لیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک موقعہ کے حالات کا جائزہ لیں اور اس سنگین مسئلہ کے لیے فوری اقدامات کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.