مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس
زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر 316 افراد کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے۔ڈی سی جہلم
جہلم(اقبال خان ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں شہریوں کو سستی روٹی فراہم کرنے کے اقدامات تیزی سے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ جہلم شہریوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ اس ضمن میں روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ماہِ اکتوبر کے دوران ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے 1293 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سے متعدد دکانداروں کو زائد قیمت پر روٹی فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر 316 افراد کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کو جیل بھیجا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ عوام کو مقررہ قیمت پر روٹی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے دکانداروں کی اطلاع انتظامیہ کو