گیس کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ،عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس کا مطالبہ
مارکیٹ میں اوگرا کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد کی وصولی ،انتظامیہ بے بس
جہلم ( بیورو چیف)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گیس کی قیمت میں اضافہ ،گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 3200روپے ہو گئی مزید اضافے کا امکان ،تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گیس پلانٹوں نے گیس کی قیمت میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ۔گیس سلنڈر جو کہ ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا گیا _گیس سلنڈر کی قیمت اچانک 2800روپے سے بڑھ کر 3200تک جا پہنچی جبکہ دیہی علاقوں میں گیس سلنڈر 3400روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔جب کہ جوں جوں سردی میں اضافہ ہو گا اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔حکومت وقت کے مقرر کردہ ریٹ پر گیس کی فروخت نہیں ہو رہی ۔اوگرا ہر ماہ میں صرف ایک بار ریٹ میں اضافہ کرتی ہے جب کہ دوکاندار روزانہ کی بنیاد پر اس کے ریٹ بڑھاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی عدم توجہی ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں ۔ میں خود ساختہ ریٹ کے اضافے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔