ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

0

دینہ(اقبال خان) ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،

ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 08سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران194 افراد، 87گھروں، 10ہوٹلز اور بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا۔دورانِ سرچ آپریشن تھانہ سول لائن ،تھانہ صدراور تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں 03 منشیات فروش،02 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور 03 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 01 کلو838 گرام چرس،335 گرام آئس اور 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں،

بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Leave A Reply

Your email address will not be published.