القادر یونیورسٹی اور بنو قابل جہلم کے درمیان ایم او یو ، یکم نومبر سے مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز

0

جہلم ( اقبال خسن)القادر یونیورسٹی اور بنو قابل جہلم کے درمیان ایم او یو — یکم نومبر سے مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز
القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سوہاوا اور بنو قابل ضلع جہلم کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت تحصیل سوہاوا اور القادر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے مفت جدید آئی ٹی کورسز کا آغاز یکم نومبر سے کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز القادر یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر القادر یونیورسٹی ڈاکٹر امجد الرحمان الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر حبیب رضا بٹ اور ڈائریکٹر بنو قابل جہلم فیاض احمد بٹ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلع جہلم اور پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ترین آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آنے والا دور ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اسکلز کا ہے، اور نوجوانوں کو اس کے لیے تیار کرنا ایک بڑا قومی چیلنج بھی
یکم نومبر سے القادر یونیورسٹی اور تحصیل سوہاوا کے نوجوانوں کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔ رجسٹریشن بنو قابل کی ویب سائٹ www.banoqabil.org پر شروع ہوگئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.