گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں تدریسی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا دورہ
گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں تدریسی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا دورہ
جہلم (Iqbal Khan): تدریسی سرگرمیوں، انتظامی امور اور طلباء و طالبات کو دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں اداروں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے مجموعی انتظامات اور تدریسی ماحول کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، صفائی ستھرائی اور طلباء و طالبات کے لیے دستیاب بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا اور اداروں کی انتظامیہ سے تدریسی و انتظامی امور کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اساتذہ کو تدریسی معیار پر خصوصی توجہ دینے اور طلباء و طالبات کے لیے صاف، محفوظ اور سازگار ماحول برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر مسلسل توجہ دی جائے۔ انہوں نے اداروں کی انتظامیہ کو صفائی، نظم و ضبط اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے ساتھ طلباء و طالبات کی بہتر رہنمائی اور تعلیمی کارکردگی میں مزید