جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے فروغ کے لیے آگاہی مہم، موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹس اور سائیڈ مررز تقسیم

0

جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے فروغ کے لیے آگاہی مہم، موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹس اور سائیڈ مررز تقسیم

جہلم (Iqbal Khan): جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں کمی اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ایس ایس پی موٹروے پولیس اور ڈی ایس پی موٹروے پولیس کے ہمراہ جہلم ٹول پلازہ پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

آگاہی مہم کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹس اور سائیڈ مررز تقسیم کیے گئے اور انہیں ہیلمٹ کے لازمی استعمال، گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے، رفتار پر قابو رکھنے اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کی تلقین کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے روڈ سیفٹی کو اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ذمہ دارانہ طرزِ ڈرائیونگ کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام، خطرات میں کمی اور محفوظ سفری ماحول یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، مسلسل نگرانی اور عوامی آگاہی کے ذریعے

Leave A Reply

Your email address will not be published.