جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری شبیر حسین گجر کی جانب سے جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پروقار ظہرانے کا اہتمام

0

جہلم ( راجہ نو بہار)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری شبیر حسین گجر کی جانب سے جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیاتقریب میں معروف صحافی اور چیمبر آف کامرس کے سابق ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ نے نومنتخب عہدیداران کا تعارف کروایا، جبکہ صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور چیئرمین راجہ نوبہار خان نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔
شرکاء نے صحافتی برادری اور کاروباری طبقے کے درمیان باہمی احترام، مؤثر رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاتقریب کو صحافت اور کاروباری برادری کے درمیان مثبت تعلقات کے استحکام اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.