جہلم موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو مقامی سطح پر ضروری خدمات کی فراہمی جاری
جہلم ( اقبال خان)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل،
موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو مقامی سطح پر ضروری خدمات کی فراہمی سے نہ صرف وقت اور سفری اخراجات کی بچت ہو رہی ہے بلکہ انہیں اپنے قریبی علاقے میں ہی سہولیات تک آسان رسائی بھی میسر آ رہی ہے،
شہریوں نے موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ کو عوام دوست اور قابلِ ستائش اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ان کے لیے پولیس و لائسنسنگ سے متعلق امور کی انجام دہی مزید آسان ہو گئی ہے،
شہریوں کو جدید، آسان اور بروقت پولیس و لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری