جہلم ایلیٹ فورس کے جوانوں کی گاڑی کو لاہور اسپیشل ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثہ، 02 جوان شہید، 04 شدید زخمی

دوجوان جان کی بازی ہار گئے،چار جوان زخمی

0

جہلم ( اقبال خان)

 

جہلم ایلیٹ فورس کے جوانوں کی گاڑی کو لاہور اسپیشل ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثہ، 02 جوان شہید، 04 شدید زخمی

جہلم ایلیٹ فورس کے جوان لاہور میں اسپیشل ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 02 پولیس جوان ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی اور کانسٹیبل نوید افضل جامِ شہادت نوش فرما گئے جبکہ 04 جوان شدید زخمی ہو گئے،

شہید پولیس جوانوں کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں ادا کی جائے گی،نماز جنازہ کے ٹائم کے متعلق آگاہ کر دیا جائےگا،

سینئر پولیس افسران لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج زخمی پولیس جوانوں کی عیادت کے لیے موجود ہیں جبکہ شہید پولیس جوانوں کے جسدِ خاکی جہلم منتقل کیے جا رہے ہیں،

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے حادثے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،

فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جہلم پولیس دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے،ڈی پی او جہلم

*اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمی جوانوں کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.