رپورٹ: محمد اقبال خان
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے جہلم کی سیاسی شخصیات راجہ مطلوب اور راجہ طالب کی ملاقات
جہلم: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف سے جہلم سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات راجہ مطلوب اور راجہ طالب نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اہم قومی امور اور ضلع جہلم کو درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی حالات اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں جہلم کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔
****