دینہ کے صحافتی وفد کا دنیا نیوز کے ہیڈ انچارج چوہدری ممتاز گوندل کے جواں سالہ بھانجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا
دینہ (تحصیل رپورٹر) — دنیا نیوز کے سرکردہ اور متحرک ہیڈ چوہدری ممتاز گوندل کے جواں سالہ بھانجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ہے. اس المناک اور دکھ کی گھڑی میں معروف صحافی اور رہنماؤں پر مشتمل ایک اہم وفد نے سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا اور چوہدری ممتاز گوندل کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے دلی تعزیت اور ہ ہمدردی کا اظہار کیا.
تعزیت کرنے والے وفد میں پریس کلب دینہ کے نمایاں رہنمائوں، محمد اقبال خان ، چوہدری رب نواز گوندل اور عادل بوسال خصوصی طور پر شامل تھے.
اس موقع پر وفد نے چوہدری ممتاز گوندل اور دیگر سوگوار خاندان کے افراد سے ملاقات کی، مرحوم کی اچانک اور جواں سالہ موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔
چوہدری رب نواز گوندل، محمد اقبال خان اور عادل بوسال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم چوہدری ممتاز گوندل اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جميل عطا کرے۔