جہلم اقبال خان
پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جہلم میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری
جہلم: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف ضلعی ہیڈکوارٹر پر دھرنا جاری ہے، جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔
اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی جہلم قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور دیگر بالواسطہ ٹیکسوں کے بھاری بوجھ نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ حکمران اپنی شاہانہ مراعات اور اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام کی جیبوں پر بوجھ ڈال رہے ہیں، جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کو ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ قاسم محمود چوہدری نے واضح کیا کہ جب تک پیٹرولیم لیوی ختم نہیں کی جاتی، جماعت اسلامی کی یہ تحریک جاری رہے گی۔