آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ سوہاوہ،تھانہ سول لائنز،تھانہ سٹی اور تھانہ دینہ کا وزٹ

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری بھی ہمراہ موجود تھے،

0

جہلم

اقبال خان

آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ سوہاوہ،تھانہ سول لائنز،تھانہ سٹی اور تھانہ دینہ کا وزٹ،

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری بھی ہمراہ موجود تھے،

دوران وزٹ آر پی او راولپنڈی ریجن کا تھانہ جات کی بلڈنگز،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،آر پی او راولپنڈی ریجن

آر پی او راولپنڈی ریجن کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم ، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے،

تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،آر پی او راولپنڈی ریجن

پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا

Leave A Reply

Your email address will not be published.