آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ڈی پی جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ تھانہ سوہاوہ اور تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں
جہلم
اقبال خان
آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ڈی پی جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ تھانہ سوہاوہ اور تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں،
آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے شہریوں کی درخواستیں خود سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے،
اس موقع پر پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بروقت انصاف کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا،
پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے، اور شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام تک خود پہنچنا، ان کی شکایات براہِ راست سننا اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں کے شہری اعلیٰ افسران تک باآسانی رسائی نہیں رکھتے،آر پی او راولپنڈی ریجن
عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے مضبوط رشتے کے لیے کھلی کچہریاں نہایت مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں اور اس سلسلے کو مزید فعال بنایا جائے گا،آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا