ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دینہ کرلاں زیر تعمیر سڑک کا دورہ ، معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

0

 

 

 

 

جہلم( ملک فدا حسین اعوان  ) : ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دینہ کرلاں زیر تعمیر سڑک کا دورہ ، معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گزشتہ روز تحصیل دینہ کے علاقے کرلاں تا دینہ کی مرکزی سڑک کا دورہ کرتے ہوئے کام کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ہائی وے حکام نے ڈی سی جہلم کو بتایا کہ 2.53کلو میٹر روڈ پر کام شروع کیا گیا ہے جس کی مدت تکمیل ایک سال ہے جس پر 59 ملین روپے لاگت آئے گی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں معیار اور مقررہ وقت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے مقررہ مدت سے جلد تکمیل سے اہل علاقہ کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.