سوہاوہ مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے لیگی رہنما غلام حسین کیانی کے ڈیرے پر اہل علاقہ سے ملاقات

0

جہلم (اقبال خان) سوہاوہ: مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے لیگی رہنما غلام حسین کیانی کے ڈیرے پر اہل علاقہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈیرے پر موجود افراد نے اپنے علاقے کے مسائل اور ضروریات سے مشیر صحت کو آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور علاقے میں درپیش چھوٹے بڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے نہ صرف ان مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر اقدامات کیے بلکہ مستقبل میں بہتری کی بھرپور یقین دہانی بھی کرائی۔

مشیر صحت کا کہنا تھا کہ عوام کا ہر مسئلہ میری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ اس حلقہ کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.