وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں قائم نگہبان رمضان دسترخوان کا خصوصی دورہ،افطاری

0

جہلم (اقبال خان): وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں قائم نگہبان رمضان دسترخوان کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں کے لواحقین اور مریم کے مہمانوں کے ساتھ افطاری کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر مملکت نے دسترخوان پر فراہم کردہ سہولیات اور کھانے کے معیار کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
​وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین الصفہ ریلیف ادریس خلیل کے ضلعی انتظامیہ جہلم کے ساتھ مثالی تعاون کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں کا انتظامیہ کے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کرنا خوش آئند ہے، جس سے حکومتی ریلیف کے ثمرات براہِ راست مستحقین تک پہنچ رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے وزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دسترخوان پر روزانہ سینکڑوں افراد کو باوقار طریقے سے افطار کروایا جا رہا ہے۔
​وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے ہدایت کی کہ نگہبان رمضان دسترخوان پر مریم کے مہمانوں کی خدمت کے اس سلسلے کو رمضان المبارک کے اختتام تک اسی جوش و جذبے سے جاری رکھا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کو تاکید کی کہ معیارِ طعام اور صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے تمام ضرورت مندوں کو بہترین ریلیف مل سکے۔ چیئرمین الصفہ ریلیف ادریس خلیل کے تعاون سے جاری ان اقدامات کو شرکاء نے بھی بے حد سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.