جہلم ( بیورو چیف )ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ملزم گرفتار،
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفاقت کو گرفتار کر لیا،
قبل ازیں تھانہ ڈومیلی پولیس نے اسی مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان سلیم، رحمت، منیب، کبیر احمد اور صداقت کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا.
ملزم رفاقت سے وقوعہ میں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ رائفل 12 بور معہ کارتوس برآمد کر لی گئی،
ملزمان نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی اور شدید مضروب کر دیا،مدعی مقدمہ
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کی جان و مال اور اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ