صوبائی مشیر برائے صحت جنرل (ر) اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے گھرانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر سرٹیفکیٹس فراہم کیے جا رہے ہیں

0

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )حکومت پنجاب کی "اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کے تحت سرٹیفکیٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر سرٹیفکیٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ اسکیم ان شہریوں کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کر رہی ہے جو مالی مشکلات کے باعث اپنا گھر بنانے سے قاصر تھے۔ صوبائی مشیر برائے صحت جنرل (ر) اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے گھرانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، جس سے وہ اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر سکیں گے۔ جنرل (ر) اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کم آمدنی والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں اور مالی بوجھ کے بغیر اپنے گھروں کے مالک بن سکیں، اسکیم کے تحت شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کے ذریعے آسان اقساط پر بلا سود قرضے دیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ یہ اسکیم آئندہ بھی جاری رہے گی اور مزید حقدار خاندانوں کو اپنا گھر بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے متعارف کرائے جائیں گے، جو کم آمدنی والے خاندانوں کو معاشرتی تحفظ فراہم کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.