
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ریسکیو 1122 جہلم کی ایک دن میں ریکارڈ حادثات کی رپورٹ جاری
05 دسمبر 2024 ضلع جہلم میں 27 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے
تحصیل جہلم میں ہونے والے حادثات کی تعداد 19 تھی۔
مورخہ 05 دسمبر 2024 ریسکیو 1122 جہلم کو کل 85 ایمرجنسیز کی کال موصول ہوئیں، جن میں روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 27 تھی، جبکہ فائر ایمرجنسیز کی تعداد 05 ، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 45، ایک کرائم ایمرجنسی اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 07 تھی۔ ریسکیو 1122 جہلم نے مجموعی طور پر 82 افراد کو ریسکیو کیا اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہاسپٹل شفٹ کیا۔