پنجاب حکومت شہریوں کو اپنی چھت دینے کے لیے اربوں روپے کے بلا سود قرضے دے رہی ہے،مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی

جہلم( ملک فدا حسین اعوان ) پنجاب حکومت شہریوں کو اپنی چھت دینے کے لیے اربوں روپے کے بلا سود قرضے دے رہی ہے تاکہ گھروں کی نعمت سے محروم افراد کو اپنا گھر بنانے میں سہولت ہو سکے ۔ یہ بات مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے میجر نواز شہید کالونی میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر شہریوں نے پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر جہلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کو بہت بڑا تحفہ قرار دیا ۔ جبکہ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی جہلم نے متعلقہ محکموں کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔