
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد کی تجاویز پر سڑکوں۔گلیوں اور عوامی سہولیات کے لیے منظور ہونے والے منصوبوں پر عملی کام کا آغاز ۔چکوال موڑ تا موہری براستہ کوٹ دھمیک 11.50 کلو میٹر سڑک کا سنگ بنیاد تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی حکومت کی طرف سے بالخصوص سوہاوہ میں ترقیاتی کاموں کا عملی آغاز کی پہلی تقریب سوہاوہ چکوال موڑ میں منعقد ہوئی۔ سڑک کا سنگ بنیاد بدست سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد ایم این اے بلال اظہر کیانی رکھا گیا۔ چکوال موڑ سے موہری براستہ کوٹ دھمیک روڈ کی لمبائی 11.50 کلو میٹر ہے جس پر 13 کروڑ 63 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔جبکہ چکوال موڑ تا اندرون کھبل اعوان روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا
حلقہ پی پی چوبیس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سڑکوں گلیوں اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی تفصیل راجہ اویس خالد نے دے رکھی ہے جس پر بلال اظہر کیانی ایم این اے نے مختلف منصوبوں پر فنڈز جاری کروائے اور ان منصوبوں پر عملی کام کا آغاز بھی کر دیا گیا تقریب میں بلال اظہر کیانی اور سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد نے میڈیا کو بتایا کہ سڑک کا کام جنوری کے اختتام پر پورا کر دیا جائے گا راجہ اویس خالد کا کہنا تھا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملی طور پر آغاز کر دیا گیا ہے انشاء اللہ بہت جلد حلقہ کی عوام کے مطالبات کو عملی جامع پہنایا جائے گا اور بہت جلد تمام سڑکوں گلیوں سمیت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ کی محروموں کا ازالہ عملی طور پر نظر آئے گا۔ میرے گھر کے دروازے اپنے حلقے کی عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں بہت جلد سوہاوہ واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت اور از سر نو بحالی کے منصوبے کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے دیہی علاقوں میں رورل ہیلتھ سینٹر کی اپ گریڈیشن سمیت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے