دینہ کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دینہ جرائم پیشہ عناصر، کی پناہ گاہ بن گیا،ڈی پی او جہلم ،ایس ایچ او تھانہ دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ
دینہ ( اقبال خان )کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دینہ جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہ بن گیا ۔مالکان زاٙد کرایہ کی لالچ میں غیر ضلعی اشخاص کو بغیر کسی جان پہچان کے یا کسی بھی شخص کی ضمانت کے بغیر مکان کرایہ پر دے دیتے ہیں جو کہ سب سے بڑا جرم ہے ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایسے افراد کا اندارج پولیس اسٹیشن میں ہونا لازم ہے جب کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر اپنا اندراج نہیں کراتے جس کی وجہ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ہوتا ہے ۔اسی طرح دینہ پل کے ساتھ جھگی واس کوئی پتہ نہیں کس علاقے سے تعلق ہے بائی پاس اہم شاہراہ ہے اس کے پاس ان افراد کا ہونا کسی بڑے حادثے سے کم نہیں ۔ان کا تھانہ دینہ میں کرایہ داری کا کوئی اندارج نہیں ۔ذرائع کے مطابق اسی طرح گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ منگلانے ایک بہت بڑی کاروائی کی ہے جس میں پیر بھچر روڈ نئی ہاؤسنگ کالونی میں سڑک کنارے مسجد کے ملحقہ مکان میں چند ڈکیت اور مال مسروکہ برآمد ہوا ہے جس میں موٹر سائیکل اسلحہ اور دیگر اشیاء شامل ہیں
۔
ایس ایچ اور تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی, موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث رحمانی گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالرحمن اور سمیر شہباز کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے چوری شدہ 04 عدد موٹر سائیکلز مالیتی 01 لاکھ 72 ہزار روپے برآمد کر لیے گیے،
تمام اہل علاقے نیو جھنگ۔ چھنی ۔ ساگری مدوکالس ۔ اور بالخصوص پیر بھچر روڈ اور گاؤں کے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ غیر متعلقہ لوگ کرایہ دار اور پھیری۔ بھکاری جیسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔ اور فورآ مقامی پولیس کو مطلع کریں ۔ یاد رکھیں اپنے بچوں بڑوں خواتین اور اہل علاقہ کو محفوظ بنانے کیلئے مقامی انتظامیہ اور پولیس کا ساتھ دینا ہوگا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ایس ایچ او تھانہ دینہ سے اہلیان دینہ کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے کہ کرایہ داری ایکٹ کے حوالے سے فوری نوٹس لیا جائے اور دینہ میں انٹیلجنس بیس سرچ آپریشن کی اشد ضرورت ہے ۔