کونسلر طارق ڈار ایم بی ای مئیر آف برینٹ یوکے کا اپنے اباہی ضلع جہلم کا دورہ سابق ایم اے مہر محمد فیاض سے ملاقات

جہلم ( جرار حسین میر سے) کونسلر طارق ڈار ایم بی ای مئیر آف برینٹ یوکے کا اپنے اباہی ضلع جہلم کا دورہ سابق ایم اے مہر محمد فیاض سے ملاقات ضلع بھر کی محرومیوں پر تبادلہ خیال*
تفصیلات کے مطابق کونسلر طارق ڈار ایم بی ای مئیر آف برینٹ یوکے گزشتہ روزسابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے دفتر میں تحصیل دینہ میں ملاقات کی کونسلر طارق ڈار ایم بی ای مئیر آف برینٹ یوکے نے ہمراہ وفد حامد بٹ صدر جہلم فورم لنڈن ہارون افضل صدر جہلم فورم یوکے چیئرمین وسیلہ ویلفیئر چوہدری سلیم کسانہ وسیلہ پراپرٹی ایڈوائزر کے ایم ڈی حافظ وسیم انور شامل تھے مقامی کونسلرز اور معززین کی اکثریت نے ان کا استقبال کیا سلیم انور کسانہ نے ضلع جہلم میں ہونے والے سماجی کاموں کے متعلق ان کو اگاہ کیا آنے والے وفد نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر سلیم انور کسانہ کا شکریہ ادا کیا طارق ڈار مئیر ایم بی ای برینٹ یوکے نے مہر محمد فیاض سے بات کرتے ہوئے کہا ک آپ یہاں کے مقامی سیاسی لیڈر ہیں اور اپ اس علاقے کے مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں ہم جہلم فورم کے پلیٹ فارم سے اپنے ضلع جلم کی پسماندگی کو دور کرنا چاہتے ہیں اس لیے اپ اپنے وسیع تر تجربے کی بنیاد پر ہمیں علاقے کے مسائل کی نشاندہی کریں ہم انشاءاللہ مل کر اپنے ضلع کو ایک روشن مستقبل دیں گے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک منصوبے کے تحت ضلع جہلم کی پسماندگی کو ختم کیا جاۓ لوگوں کی امداد اس طرح کی جاۓ کہ جس شخص کی امداد کی جاۓ وہ تھوڑے عرصے کے بعد خود دوسروں کی مالی امداد کرے طارق ڈار نے سابق ایم پی اے کو یقین دہانی کروائی کہ جہلم فورم اپ کی توقع کے مطابق مالی امداد کریں گے تاکہ ضلع جہلم کے لوگوں میں ایک تبدیلی لاہی جاسکے بقول ان کے جہلم فورم کی ترجیح تعلیم اور صحت ہے نیز معاشرے کی بنیادی سہولتوں کو فراہم کرنا ہے مہر محمد فیاض نے وفد کا ان کے دفتر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ أپ کی رہنماہی میں ہم اپنا رول ادا کرتے رہیں گے جرار حسین میر صدر تحصیل پریس کلب دینہ اور پروفیسر خورشید علی ڈار نے بھی اس میٹینگ میں شرکت کی اور وفد کے سربراہ طارق ڈار کو تحصیل پریس کلب دینہ انے کی دعوت دی