ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی دورہ، ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ

جہلم(اقبال خان ):۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی دورہ، ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا
ائزہ، مریضوں سے ملاقات ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات اور دیگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو دستیاب تمام سہولیات بلا تفریق فراہم کی جائیں۔ شہریوں کو ہسپتال کے اندر ہی تمام سہولیات اور ضروری ادویات فراہم کی جائیں اور مریضوں کو ہسپتال سے باہر ادویات اور ٹیسٹوں کے لیے نہ بھیجا جائے۔