دینہ بائی پاس ریلوے پھاٹک ملازم کی غیر ذمہ دارانہ فعل ،ریلوے ٹرین کی آمد پر موٹر سائیکل ٹریک کے ساتھ کھڑا کر دیا

دینہ بائی پاس ریلوے پھاٹک ملازم کی غفلت کا فوری نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ

0

 

دینہ ( اقبال خان )دینہ بائی پاس ریلوے پھاٹک ملازم کی غیر ذمہ دارانہ فعل ،ریلوے ٹرین کی آمد پر موٹر سائیکل ٹریک کے ساتھ کھڑا کرنے کی اجازت کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی آمد کے وقت دینہ بائی پاس پر پھاٹک پر ڈیوئی دینے والے نوجوان نے بہت بڑی غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس وقت ٹرین کی آمد تھی اور پھاٹک بند کیا گیا تو اس نے اپنے جاننے والے کا موٹر ساِئیکل پھاٹک کے اندر ٹریک کے ساتھ کھڑا کر دیا جو کہ ایک غیر ذمہ دارانہ فعل ہے بلکہ ایک بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا ۔ٹرین حادثات میں اس سے قبل پھاٹک پر غیر ذمہ دارانہ فعل سے کئی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔پھاٹک پر کھڑی اس موٹر سائیکل کے حوالے عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔عوام کے سمجھانے کے باوجود موصوف اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہ تھے ۔عوامی حلقوں نے ریلوے کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ دینہ بائی پاس پر سہہ پہر ڈیوٹی دینے والے اس نوجوان کے اس غیر ذمہ دارانہ فعل کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.