جہلم پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری، کل مال مسروقہ 08کروڑ66لاکھ70ہزار 480روپے برآمد (86گینگ گرفتار

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی

کل مال مسروقہ 08کروڑ66لاکھ70ہزار 480روپے برآمد (86گینگ گرفتار)

جہلم پولیس نے گزشتہ سال2024 میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے
قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے وقتا فوقتا2691 سرچ آپریشن کیے گئے ۔

قتل کے کل 51مقدمات درج ہوئےجن میں 151ملزمان گرفتار کئے گئے ،
اندھے قتل کے کل12مقدمات درج ہوئےجن میں28ملزمان گرفتار کئے گئے
ڈکیتی کے کل10مقدمات درج کئے گئےجن میں24ملزمان گرفتار کئے گئے،

ڈکیتی معہ قتل کے کل03مقدمات درج ہوئے جن میں03ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

رابری کے کل205مقدمات درج ہوئےجن میں 285ملزمان گرفتار کئے گئے،
بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل42مقدمات درج کئے گئے جن میں39ملزمان گرفتار کئےگئے،

ریپ کے کل37مقدمات درج کئے گئے جن میں 32ملزمان گرفتار کے گئے ،گینگ ریپ کے کل مقدمات 21درج کئے گئے جن میں 36ملزمان گرفتار کئے گئے ، سال بھرمیں مختلف جرائم کے مکمل چالان کی شرح80فیصد رہی،

جہلم پولیس نےسال2024 میں کل 1445مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سےکیٹگری- اے کے 105جبکہ کیٹگری –بی کے932مجرمان اشتہاری،405عدالتی مفروران اور بذریعہ انٹر پول سنگین مقدمات میں03 ملزمان کو بیرون ممالک سےگرفتار کیا گیا،

جرائم برخلاف پراپرٹی میں85گینگز ٹریس کر کے245ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے برآمدگی مالیتی 08کروڑ66لاکھ70ہزار 480 روپے ،99عدد موٹر سائیکل ،05عدد رکشے ،36عدد پسٹل ،05عدد رائفل،01عدد کلاشنکوف ،01عدد ہائی ایس ،03عدد کاریں ،03کلو300گرام چرس ،01کلو80گرام آئس برآمد کی گئی،

جہلم پولیس نےسال2024میں منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا،منشیات کے577مقدمات درج کرکے606ملزمان کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سےچرس540کلو287گرام،ہیروئن37کلو885گرام،آئس34کلو 681گرام،افیون52کلو160گرام اور شراب کی4407بوتلیں برآمد کی گئیں۔

غیر قانونی اسلحہ کے411 مقدمات درج کر کے414ملزمان کو گرفتارکیا گیا ، جن سے پسٹلز321عدد،16عددکلاشنکوف ،گنز12بور98عدد،ریوالور60عدد ،چاقوخنجر03عدداور4060گولیاں برآمد کی گئیں ،

پتنگ بازی کے67مقدمات درج کئے گئے جن میں 75ملزمان گرفتار کر کے18ہزار618پتنگیں اور 732عدد ڈوریں برآمد کی گئی،

سال 2024میں جہلم پولیس خدمت مراکز سے شہریوں کوفراہم کی جانے والی مختلف سہولیات سے 114065افراد نے استفادہ حاصل کیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل58493چالان کر کے03کروڑ58لاکھ 40ہزار750روپے کا جرمانہ کیا گیا،

محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران وملازمین کےشوکاز نوٹس کے متعلق سزاوجزاء کے احکامات جاری کیے اسی طرح اچھی کارکردگی دکھانے پر788پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ430پولیس افسران کومحکمانہ سزائیں دی گئیں،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےاوپن ڈور پالیسی کے تحت سال2024میں ضلع بھر کے مختلف تھانوں اور دفاتر میں 570 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور بذریعہ کمپلینٹ سیل 3814شہریوں کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔

*ترجمان جہلم پولیس*

Leave A Reply

Your email address will not be published.