ڈی پی او جہلم طارق عزیز کی ڈی پی او آفس جہلم میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات
صدر انجمن تاجران چودھری عارف اوردیگر عہدیداران کی شرکت،
جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز کی ڈی پی او آفس جہلم میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات،
ملاقات میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، ٹریفک کی روانی،پارکنگ کی سہولیات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی،
صدر انجمن تاجران چودھری عارف اوردیگر عہدیداران کی شرکت،
تاجر برادری ضلع کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،آپکے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائیگا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
تاجر برادری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو