چوکی سٹی دینہ کے ساتھ قائم ناجائز تجاوز سبزی منڈی کو بدستور قائم ،مافیا طاقت ور انتظامیہ بے بس یا اس کے پیچھے سیاسی پشت پناہی اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے یک طرفہ آپریشن پر عوامی حلقوں نے سوالات اٹھا دئیے

0

 

 

 

 

دینہ ( تحصیل رپورٹر )چوکی سٹی دینہ کے ساتھ قائم ناجائز تجاوز سبزی منڈی کو بدستور قائم ،مافیا طاقت ور انتظامیہ بے بس یا اس کے پیچھے سیاسی پشت پناہی اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے یک طرفہ آپریشن پر عوامی حلقوں نے سوالات اٹھا دئیے ۔دینہ انتظامیہ کی جانب سے جاری آپریشن میں چوکی سٹی کے ساتھ قائم سرکاری جگہ پر سبزی منڈی جو ناجائز تجاوز کا سب سے بڑا مرکز ہے اس کو ختم کرنے سے انتظامیہ کترا رہی ہے اور اس پر ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہی ہے جس کے پیچھے سیاسی پشت پناہی ہے یا یہ انتظامیہ کی آشیر آباد کا نتیجہ ہے اس پر عوامی حلقوں نے سوالات اٹھا دئے ہیں ۔میڈیا نمائیندگان سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اگر آپریشن بلا تفریق ہے تو چوکی سٹی دینہ کے ساتھ ناجائز تجاوز سبزی منڈی کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جا رہا جب کہ اس کے متعلق چہہ مہگوئیاں ہیں کہ یہاں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے جو سرکاری خزانے کو بھی نقصان ہے ۔اس سبزی منڈی کو قائم کرنے کے لیے باقاعدہ پیسے لیے گئے اور ان میں با اثر افراد کے ٹھئے قائم ہیں ۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے ناجائز تجاوزات آپریشن کو یک طرفہ کاروائی قرار دیا اور پر زور مطالبہ کیا کہ چوکی سٹی دینہ کے ساتھ قائم منڈی کو فوری ختم کیا جائے ۔جب سرکاری منڈی مارکیٹ میں شفٹ ہو چکی ہے تو اس کا یہاں ہونا انتظامیہ کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سےمطالبہ کیا کہ اس سبزی منڈی جو کہ سرکاری جگہ پر ناجائز تجاوز ہے ختم کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.