ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،
ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 10پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا،
گداگر ملزمان میں ابراہیم،شوکت،عبیداللہ ،وزیراں مائی،کرن ،روقائیہ بی بی ،ممتاز ،تاجاں بی بی ،صائمہ بی بی اور حیدر علی کو گرفتار کر لیا،
گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ویگرینسی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،
ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر چل پھر کر عوام الناس کے لئے خلل پیدا کرتے اور زبردستی بھیک مانگتے تھے،
شہریوں سے التماس ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو