ٹرانسپورٹر حضرات کو وارننگ جاری ،قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے ،ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی
اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن فوری طور پر شروع کیا جائے
)
جہلم (اقبال خان ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ شہر کی سڑکوں اور جی ٹی روڈ پر حادثات کو کم کیا جاسکے۔ یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ٹریفک معاملات پر منعقدہ اجلاس میں کہی، اجلاس میں موٹر وے، ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے اتھارٹی کے افسرا ن شریک ہوئے اورڈی سی جہلم کو شہر کے اندر اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک مسائل بارے بریف کیا، ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز کو متعدد بار وارننگ دی جاچکی ہے اس کے باوجود اوور لوڈ گاڑیاں ٹریفک کا نظام تباہ کر رہی ہیں جبکہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے اس لئے اب بغیر کسی وارننگ کے ایسے قانون شکن ٹرانسپورٹرز کے