ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دینہ میں عوامی پارک کا افتتاح کیا

عوامی پارک کی بحالی سے شہریوں کو بہترین تفریح گاہ میسر آئے گی ،سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم (اقبال خان) عوامی پارک کی بحالی سے شہریوں کو بہترین تفریح گاہ میسر آئے گی جس سے خواتین بچے اور بزرگ مستفید ہوں گے عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے ہر دم کوشاں ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے دینہ میں عوامی پارک کی بحالی کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر اے سی دینہ سعدیہ ڈوگر، میونسپل کمیٹی کے افسران اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، پارک میں واکنگ ٹریک، بچوں کیلئے جھولے اور بیٹھنے کیلئے بنچ بھی بنائے گئے ہیں شہریوں نے عوامی پارک کی بحالی
پر ڈی سی جہلم اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.